گورنر پنجاب سے نئے تعینات ہونیوالے کور کمانڈر لاہور کی ملاقات

IQNA

گورنر پنجاب سے نئے تعینات ہونیوالے کور کمانڈر لاہور کی ملاقات

17:16 - November 02, 2015
خبر کا کوڈ: 3434755
بین الاقوامی گروپ:گورنر کے مطابق انتہا پسندی کا خاتمہ، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور اہم قومی امور پر عسکری اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہیں

ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تعینات ہونے والے نئے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کا خاتمہ، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور اہم قومی امور پر عسکری اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہیں۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے آپریشن ضرب عضب میں کامیابی اصل میں عسکری اور سیاسی قیادت کے باہمی اعتماد اور عوام کی دعاؤں کے باعث ممکن ہوئی ہے۔

495225

نظرات بینندگان
captcha