سعودی عرب اور قطر کو انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے کا حق نہیں

IQNA

سعودی عرب اور قطر کو انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے کا حق نہیں

14:27 - November 11, 2015
خبر کا کوڈ: 3447212
بین الاقوامی گروپ:اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے سعودی عرب اور قطر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کو انسانی حقوق کے بارے میں دوسروں کو درس دینے کا کوئی حق نہیں ہے

ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے سعودی عرب اور قطر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کو انسانی حقوق کے بارے میں دوسروں کو درس دینے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ سعودی عرب اور قطر دونوں وسیع پیمانے پر خود انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہے ہیں۔

شام کے نمائندے نے شام میں انسانی حقوق کے بارے میں  سعودی عرب کی طرف سے انسانی حقوق کمیشن میں پیش کی جانے والی قرارداد کو سیاسی اور نمائشی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی ہورہی ہے اور سعودی عرب انسانی حقوق کے سلسلے میں اپنے بھیانک اور سنگین جرائم کو چھپانے کے لئے عالمی توجہ کو دوسری جانب منحرف کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے ایک رپورٹ میں  سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے میں بڑے پیمانے پر ملکی اور غیر ملکیوں کے سرکاٹنے کی مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ادھر عالمی ریڈکراس ادارے نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کے اسپتالوں پر بمباری فوری طور پر بند کردے۔

1859498

ٹیگس: یمن ، سعودی ، قطر ، انسانی ، حقوق
نظرات بینندگان
captcha