ایکنا نیوز- گذشتہ کئی سالوں سے مسلمان ممالک جیسے عراق، فلسطین، یمن ،پاکستان وغیرہ میں خون کا دریا بہایا جارہا ہے ۔ داعش جسکی تشکیل میں خود انہیں استعماری طاقتوں کا ہاتھ واضح ہے انکے ہاتھوں سب سے زیادہ خون مسلمانوں ہی کا بہا ہے مگر کسی نے مسلمانوں کے قتل عام کا خاص نوٹس نہ لیا مگر پیرس میں دھماکوں کے فورا بعد عالمی میڈیا چیخ پڑا اور ستم یہ کہ اکثر نے کوشش کی کہ مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھرائے حالانکہ داعش خود انکی اپنی تیار کردہ مخلوق ہے گرچہ اسلام کی نظر میں ہر انسانی جان قیمتی ہے۔
اس واقعے کے فورا بعد سوشل میڈیا میں مسلمانوں کی توہین کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور دنیا بھر کی مسلمانوں کی تحقیر کی جار رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صرف دو دن پہلے بیروت میں بھی شیعہ نشین ایریا میں انہیں استعماری مخلوق کی کاروائی میں سینکڑوں لوگ زخمی اور شہید ہوگئے تھے مگر مغربی میڈیا کے لیے یہ خبراہم نہ تھی ۔
.
گیارہ ستمبر کے بعد سلسلہ شروع ہوا ہے اور آج تک مغربی ممالک میں جب بھی بڑے واقعات رونما ہوئے ہیں بلاتحقیق الزامات مسلمانوں پر لگائے گئے ہیں گرچہ دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار مسلمان ممالک اور امت مسلمہ ہے جسکا تانا بانا استعماری ممالک کی ہی پالیسیوں سے جا ملتاہے۔