بغداد میں ایک دہشت گرد گروہ کا قلع قمع

IQNA

بغداد میں ایک دہشت گرد گروہ کا قلع قمع

14:49 - November 17, 2015
خبر کا کوڈ: 3453793
بین الاقوامی گروپ:سیکورٹی اہلکاروں نے ایک دہشت گرد گروہ کے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے زائرین پر حملے کی کوشش میں تھا

ایکنا نیوز-سحرٹی وی- عراقی نیوز ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے ایک دہشت گرد گروہ کے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے زائرین پر حملے کی کوشش میں تھا- عراقی وزارت داخلہ کے مطابق عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے سات افراد پر مشتمل یک گروہ کا قلع قمع کر دیا ہے جس کا تعلق داعش سے تھا یہ دہشت گرد الدورہ اور محمودیہ کے علاقوں میں حسینی زائرین پر حملے کی تیاری کر رہا تھا- عراقی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ امام حسین کے چہلم کے موقع پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا- بیان کے مطابق اس دہشت گرد گروہ کے چھ افراد کو جنوبی بغداد کے علاقے الدورہ میں ایک مکان سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ایک دہشت گرد فرار کر گیا- درایں اثنا عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے پیر کی رات بغداد کے جنوب میں واقع الیوسفیہ کے علاقے میں اسلحے اور گولہ بارود کے ایک ڈپو کا پتہ لـگا کر اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے- عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے دہشت گرد اس ڈپو میں موجود اسلحہ اور گولہ بارود کو چہلم حسینی کے موقع پر زائرین پر حملے میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے تھے- نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم دو دسمبر بروز بدھ کو ہوگا-

200673

ٹیگس: چہلم ، امام ، حسین ، بغداد ، دہشت ، گرد
نظرات بینندگان
captcha