ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «al3asma.com»،کے مطابق کویتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے «سارة الدریس» نامی خاتون کو توہین رسالت پر گرفتار کرنے کا حکم صادر کردیا
کویتی عدالت کے مطابق مقامی وکیل «خالد الشمری» کی شکایت پر عدالت نے کاروائی کا حکم صادر کردیا ہے۔
مقامی وکیل کے مطابق ساره الدریس نے سوشل میڈیا «ٹوئیٹر» پر کمنٹس میں آنحضرت (ص) کی توہین کی ہے۔
عدالت نے تحقیقی کاروائی کے بعد اسکول ٹیچر خاتون الدریس کو گرفتار کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔