پنجاب میں کالعدم شدت پسند جماعتوں کی ہر قسم کی سرگرمیوں کو کچلنے کا فیصلہ

IQNA

پنجاب میں کالعدم شدت پسند جماعتوں کی ہر قسم کی سرگرمیوں کو کچلنے کا فیصلہ

9:41 - November 27, 2015
خبر کا کوڈ: 3457396
بین الاقوامی گروپ: اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے مزید موثر انداز میں اقدامات جبکہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔شہباز شریف

اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی جبکہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔ اجلاس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی، کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کے صاحبزادے ایم پی اے جہانگیر خانزادہ، چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی، جنرل آفیسر کمانڈنگ ٹین ڈویژن میجر جنرل سردار طارق امان، انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق سکھیرا، صوبائی سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان خان اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے مزید موثر انداز میں اقدامات پر اتفاق بھی ہوا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی جبکہ کالعدم تنظیموں کی ہر طرح کی سرگرمیوں کو پوری قوت سے کچلنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ شہباز شریف نے ہدایات جاری کیں کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کے افسروں اور جوانوں، پولیس حکام اور اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

500597

ٹیگس: جنگ ، دہشت ، گرد ، شریف ، پنجاب
نظرات بینندگان
captcha