ایکنا نیوز- اطلاع رساں ایجنسی «ایسوسیڈیڈ پریس» کے مطابق بنگلہ دیش میں بوگرا محلے میں شیعہ امام باگاہ پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔
بوگرا کے پولیس سربراہ «محمد اسد الزمان» کے مطابق نماز مغرب کے دوران واقعہ پیش آیا جہاں چند مسلح افراد نے نمازیوں پر فائرنگ کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے سے کچھ دیر پہلے پولیس کاروائی میں ایک شدت پسند دہشت گرد مارا گیا تھا.
قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کی 160 ملین کی آبادی میں شیعہ اقلیت میں ہے۔