داعش کا افغان طالبان پرمسلمانوں کے مفادات سے غداری کرنے کا الزام ،ویڈیو جاری

IQNA

داعش کا افغان طالبان پرمسلمانوں کے مفادات سے غداری کرنے کا الزام ،ویڈیو جاری

13:06 - December 10, 2015
خبر کا کوڈ: 3461924
بین الاقوامی گروپ: ویڈیو میں ابو یاسر الافغانی کے طور پر اپنا تعارف کرانے والے ایک شخص نے افغان طالبان پر پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی الزام لگایا۔

ایکنانیوز- ڈیلی پاکستان- شدت پسند تنظیم دولت ا سلامیہ (داعش ) کی افغان شاخ نے ایک نئی ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں افغان طالبان پر مسلمانوں کے مفادات سے غداری کرنے کا الزام عائد کیاگیا ہے ۔

افغان خبر رساں ایجنسی خامہ پریس کے مطابق اس ویڈیو میں ابو یاسر الافغانی کے طور پر اپنا تعارف کرانے والے ایک شخص نے افغان طالبان پر پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی الزام لگایا۔یہ ویڈیو "ولایت خراسان" کے لیے جاری کی گئی ہے جس میں داعش کے مطابق افغانستان، پاکستان اور پڑوسی علاقوں پر مشتمل ہے۔الافغانی نے دولت اسلامیہ کی طرف سے غیر اسلامی سمجھے جانے والے مزارت کی حفاظت کرنے پر بھی طالبان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ طالبان کی قیادت مسلم راستے سے منحرف ہوگئی ہے ۔

304632

نظرات بینندگان
captcha