دمشق ؛ سمیر القنطار اسرائیل حملے میں شہید/ حزب‌الله کی تصدیق

IQNA

دمشق ؛ سمیر القنطار اسرائیل حملے میں شہید/ حزب‌الله کی تصدیق

12:44 - December 20, 2015
خبر کا کوڈ: 3467340
بین الاقوامی گروپ: اسرائیل کی جانب سے دمشق کے مضافاتی علاقے میں حملہ کیا گیا جس میں حزب اللہ کے سنیر رکن جام شہادت نوش کرگئے

ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق اسرائیل طیاروں نے آج صبح دمشق سے دس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع سمیر القنطار کے گھر کو نشانہ بنایا ۔
اس حملے میں حزب اللہ کے سنیر رکن القنطار سمیت دس افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں


«النشره لبنان»ویب سایٹ کے مطابق سمیر کے بھائی  بسام القنطار نے فیس بک اور ٹویٹر پر اپنے بھائی کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ اپنے مجاہد بھائی کی شہادت پر فخر کرتے ہیں

بعض زرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کے حملے میں القنطار کا گھر اڑایا گیا ہے
القنطار سال 2008 کو انتیس سال قید کاٹنےکے بعد حزب‌الله اور تل ابیب کے درمیان جنگی قیدیوں کے تبادلے میں رہا ہوا تھا

حزب‌الله نے رسمی طور پر تصدیق کی ہے کہ آج صبح اسرائیل کے ہوائی حملے میں انکے سنیررکن سمیر القنطارجام شہادت نوش کرگیا ہے۔

3467126

نظرات بینندگان
captcha