فرانس؛ جزیره کرس میں قرآن سوزی + تصویر

IQNA

فرانس؛ جزیره کرس میں قرآن سوزی + تصویر

11:25 - December 26, 2015
خبر کا کوڈ: 3469422
بین الاقوامی گروپ: فرانس کےشہر آژاکسیو کے جزیرہ کرس میں متعصب شدت پسندوں نے نماز خانہ اور قرآنی نسخے نذر آتش کردی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Tribune»،کے مطابق جمعے کی شام کو فرانس کےشہر آژاکسیو کے جزیرہ کرس میں متعصب شدت پسندوں نے مظاہرے کے بعد نماز خانہ اور قرآنی نسخے نذر آتش کردی
مظاہرے کے دوران ایک پولیس اور دو فائر بریگیڈ کے عملے کے زخمی ہونے کے بعد صورتحال مزید بگڑنے کی اطلاعات ملی ہیں
مظاہرین  «عربوں نکل جاو»  اور «یہ ہمارا گھر ہے» کے نعرے لگاتے ہوئے نمازخانے پر حملہ آور ہوئے
اور نمازخانے میں موجود اسلامی کتب اور قرآنی نسخوں کو نکال کر نذر آتش کردی
حملے کی اطلاعات اور خدشات کے باوجود پولیس کے اہلکار مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر نہ پہنچ سکے۔


فرنچ وزیر اعظم: قرآن مجید کی توہین قابل برداشت نہیں


فرانس کے وزیر اعظم امانوئل والس نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ توہین اورقرآن کی بے احترامی قابل برداشت نہیں۔
مسلم کونسل کے صدر انوار کبیبش اور دیگر مسلم علما نے واقعے پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہیں ۔

3469285

ٹیگس: فرانس ، قرآن ، سوزی ، جزیرہ
نظرات بینندگان
captcha