بین الاقوامی گروپ: ڈیوڈ کیمرون نے نئے سال کے آغاز پر شیڈول کے مطابق ریاض کا دورہ شیخ نمر کی شہادت اور مظاہروں کی وجہ سے منسوخ کردیا
ایکنا نیوز- ایکنا نیوز- روزنامہ «فایننشیل ٹایمز» کے مطابق انسانی حقوق کی پامالی کے باجود برطانیہ اور سعودی تعلقات وجہ سے ڈیوڈ کیمرون کو شدید اعتراضات اور تنقید کا سامنا ہے.
ان اعتراضات اور شیخ نمر کی شہادت کے بعد مظاہروں کی وجہ سے ڈیوڈ کیمرون نے بیان دیا ہے کہ برطانیہ کسی طور پھانسی کے اقدامات کی حمایت نہیں کرسکتا اور ہم نے اس حوالے سے سعودی حکام کو آگاہ کردیا ہے.
برطانیہ سعودی عرب کا اہم اتحادی ملک ہے اور سالانہ بڑی تعداد میں ریاض کو اسلحہ فروخت کرتا ہے اور ان اسلحوں سے یمن اور شام وغیرہ میں عوام کو قتل کرنے کا کام لیا جارہا ہے.