آسٹریلیا کو سعودی عرب میں حالیہ سزاؤں پر تشویش

IQNA

آسٹریلیا کو سعودی عرب میں حالیہ سزاؤں پر تشویش

18:48 - January 05, 2016
خبر کا کوڈ: 3500051
بین الاقوامی گروپ:آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بیشاپ نے سعودی عرب میں حالیہ سزاؤں پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کو قتل کرنے کے سعودی اقدام کی مذمت کی ہے
ایکنا نیوز- 

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار اسٹرالین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بیشاپ  نے سعودی عرب میں حالیہ سزاؤں پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کو قتل کرنے کے سعودی اقدام کی مذمت کی ہے۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے دونوں ممالک کو صبر و تحمل کی دعوت دی ہے۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں 47 افراد کی گردنیں کاٹنے کی اقدام پر سخت تشویش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو سیاسی مخالفین کو ذبح نہیں کرنا چاہیے۔

نظرات بینندگان
captcha