ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «turkarab.net»،کے مطابق کینیڈا کے شہر پیٹر بورو میں مسجد کو جلانے کی مذمت کرتے ہوئے عوام نے کلیساوں کا دروازہ کھول دیا ہے تاکہ مسلمان نماز ادا کرسکے.
انگلین کلیسا کی انتظامیہ نے نہ صرف کلیسا کھول دیا ہے بلکہ وہ مساجد کی مرمت کے لیے فنڈ بھی جمع کررہی ہے.
«سنت جوزف» کلیسا نے بھی مسلمانوں سے اظھار یک جہتی کے لیے دروازہ کھول کر مسلمانوں کو کلیسا میں نماز پڑھنے کی دعوت دی ہے.