ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق پیرس میں شارلی ابدو دفتر پر حملے کے ایک سال گذر جانے پر ہزاروں لوگ شارلی ابدو کے دفتر کے باہر جمع ہوئے اور ہلاک ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا
شارلی ابدو دفتر پر حملے کے بعد چالیس لاکھ لوگوں نے مظاہرہ کیا تھا جو حملے کی
مذمت کررہے تھے
دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ سب سے بڑا مظاہرہ خیال کیا جاتا ہے
پیرس میں واقع مرکزی میدان " میدان جمہوری" میں ہزاروں افراد اس مظاہرے
میں شریک تھے جہاں فرانس کے صدر نے بھی تقریب میں حاضری دی
توہین آمیز خاکے بنانے پر اس میگزین کے آفس پر حملے میں بارہ فرانسیسی ہلاک ہوئے تھے
اس واقعے کے اگلے روز ایک یہودی سپر مارکیٹ میں حملہ ہوا جسمیں پانچ افراد مارے گئے
ان واقعات کے بعد پیرس پر بڑا
حملہ ہوا جسکی ذمہ داری داعش گروپ نے قبول کیا تھا جسمیں ایک سو تیس افراد ہلاک
اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے تھے
اس عوامی اجتماع میں تمام ہلاک ہونے والوں کو
خراج تحسین پیش کیا گیا