ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے سربراہ کے مطابق انقلاب اسلامی کےسربراہ ابوذر ابراهيمیتركمان نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی دیگر ادارے جیسے
مجمع جهانی اهل بیت(ع)، جامعةالمصطفی(ص) العالمیه، وزارت امور خارجه، اور ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن مراکز کے تعاون سے انقلاب اسلامی کی برسی کے موقع پر مختلف ثقافتی، علمی اور اسلامی پروگراموں کا اہتمام کیا جارہا ہے
اس حوالے سے عراق میں حضرت امام خمینی کے گھر(ره) اور فرانس میں امام خمینی کے رہائش گاہ نوفل لوشاتو میں خصوصی پروگراموں کا انتظام کیا جارہا ہے
ادارہ ثقافت کے سربراہ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں 450 پروگرامز منعقد ہوں گے
جشن انقلاب 60 ممالک میں
ادارہ ثقافت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک میں سفارت کاروں ، ميهمانوں، علمی ثقافتی شخصیات اور انقلاب و امام خمينی(ره) کے چاہنے والوں کی شرکت کے ساتھ ساٹھ ممالک میں واقع 80 ثقافتی مراکز میں پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے
انقلاب کے ثمرات
ابوزر ابراھیمی کے مطابق انقلاب اسلامی کے ثمرات کے حوالے سے مختلف ممالک جیسے پاكستان(اسلامآباد)، ایتوپیا، کرغیزستان، گھانا، چين، افغانستان(هرات)، فيليپاين، جمهوری آذربايجان(نخجوان)، تاجيكستان(خجند)، اسپین، یوگینڈا، عمان، تیونس، كويت، تنزانيہ، شام اور كینيا میں خصوصی نشستیں اور کانفرنسز منعقد ہوں گی
اسپين، تیونس، كويت، آرمینیا، پاكستان، تاجيكستان(دوشنبه)، تنزانيہ، چين، افغانستان، لبنان، یوگینڈا، ایتوپیا، شام اور مختلف دیگر ممالک میں ایرانی دانشوروں کی شرکت کے ساتھ سیمیناورں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے
دیگر پروگراموں میں مختلف ممالک جسے گھانا، ، افغانستان، جمهوری آذربايجان، فيليپاين، افغانستان، نخجوان، آسٹریلیا، خجند، زيمبابوے، آرمینیا، هندوستان، پاكستان اور تنزانيہ کے اخبارات میں ایران کے انقلاب اسلامی کے موضوعات پر مقالے بھی شائع کیے جائیں گے
چودہ ممالک میں نمایشگاہ کا اہتمام
ادارہ ثقافت کے سربراہ کے مطابق 23 ممالک تصویری نمایش کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جنمیں ونزویلا، کرغیزستان، گھانا، چين، قطر، جمهوری آذربايجان، فيليپاين، افغانستان(هرات)، اسپین، آرمینیا، تیونس، پاكستان(كويٹه، اسلامآباد)، شام، لبنان، افغانستان(كابل)، آسٹریلیا، بلغارستان، آسٹریا، ترکی، تركمنستان، کرغیزستان اور ملایشیا وغیرہ شامل ہیں
ایرانی فلموں کی نمایش، ایرانی گھریلو دستکاری پر مبنی نمایش گاہ اور مختلف دیگر ثقافتی اور تفریحی پروگرامز بھی عشرہ انقلاب کے جشنوں میں شامل ہیں ۔