امریکہ؛ غیر عرب زبان افراد کو تلاوت قرآن سکھانے والا عرب استاد

IQNA

امریکہ؛ غیر عرب زبان افراد کو تلاوت قرآن سکھانے والا عرب استاد

4:19 - February 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3500219
بین الاقوامی گروپ: عرب شاعر اور ادیب «رشاد حسن» نے غیر ملکی اور غیر عرب افراد کے لیے تلاوت قرآن سکھانے کا اہتمام کیاہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «السعودیه تو دی»،کے مطابق انگلش لٹریچر کے طالبعلم ،عرب شاعر اور مصنف رشاد حسن غیر عرب زبان کو مفت تلاوت اور روخوانی قرآن مجید سکھائیں گے

رشاد حسن نے «ٹویٹر» پر لکھا ہے : «امریکہ میں آتے ہی ایک اچھا کام شروع کرنے کا موقع ملا اور غیر عرب زبان کے لیے قرآنی کلاس کا اہتمام کرکے خوشی محسوس کررہا ہوں».

اسکا کہنا ہے کہ ہفتے میں دو روز قرآن مجید کی کلاسوں میں طلباء شوق و زوق سے شرکت کرتے ہیں ۔

رشاد حسن کا کہنا تھا : «بعض طلباء قرآن کو پڑھتے ہوئے درست ادائیگی نہ کرسکنے کی وجہ سے ایک خاص قسم کی پریشانی کا احساس کرتے ہیں ».

ادیب اور شاعراستاد کا کہنا ہے: «ہم قرآن کے حق میں بہت کوتاہی کرتے ہیں کیونکہ ہم تو انگریزی سکھانے کے لیے بہت کوشش کرتے ہیں مگر یہی لوگ سورہ فاتحہ کی بھی درست تلاوت نہیں کرسکتے».

اس استاد نے آخر میں نصیحت کی ہے کہ دوستوں کو مشورہ ہے کہ جہاں جاتے ہیں وہاں ایک نیکی کا بیج بودیں تاکہ کل کو ایک اچھا ثمر حاصل کرسکے۔

نظرات بینندگان
captcha