ایکنا نیوز- یکم تا گیارہ فروی کو عشرہ فجر منایاجاتا ہے اور اس حوالے سے مختلف اسکولوں میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں ، یکم فروری کو امام خمینی کی ایران آمد کی یاد میں مختلف اسکولوں میں پروگرام منعقد کیا گیا
کویٹہ میں قائم ایرانی مرکزی اسکول میں " زنگ انقلاب " کے عنوان سے گھنٹی بجاکر جشن انقلاب کا آغاز کیا گیا ۔ اس جشن پروگرام میں خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ کے ڈایریکٹر ابوالفضل حسینی اور ایرانی اسکول کے پرنسپل فرج زادہ خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر نے طلباء سے خطاب میں انقلاب ایران کے ثمرات پر روشنی ڈالی اور امام خمینی کی خدمات اور رہبری کو سراہا۔
پروگرام کے آخر میں بچوں میں انعامات اور مٹھائیاں تقسیم کرنے کے علاوہ دعا امام زمانہ پڑھی گئی ۔