ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «البوابة» کے مطابق مصری اسلامی مرکز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈوٹمونڈ یونیورسٹی کے انتظامیہ کا بیان کہ یہ مکان تمام طلبا کے آرام کے لیے مخصوص ہے نہ کہ صرف دین عبادات کے لیے قابل قبول نہیں ۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مکان میں مسلمان طلباء نماز پڑھتے تھے جبکہ دیگر طلبا بھی اس میں فراغت کے اوقات میں آرام کرتے لہذا اس مکان کو بند کرنا تمام طلباء کی توہین کے مترادف ہے.
بیان کے مطابق اس مکان میں مسلمان طلبا صرف محدود وقت کے اندر نماز ادا کرتے اور یہ کہنا کہ اس پر مسلمان طلبا کا قبضہ تھا درست نہیں.
یونیورسٹی انتظامیہ کےاس اقدام کے خلاف چارسو مسلمان طلبا نے شکایت درج کی ہیں مگر اب تک اسکا نوٹس نہیں لیا گیا ہے
مصری اسلامی مرکز نے مسلمان طلبا سے تعصب نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے.