جامعه الازھر قرآنی مقابله ، افغانی قاری کا اعزاز

IQNA

جامعه الازھر قرآنی مقابله ، افغانی قاری کا اعزاز

7:33 - February 27, 2016
خبر کا کوڈ: 3500376
بین الاقوامی گروپ: الازھر کی جانب سے منعقده حفظ مقابلوں میں افغانستان کے حافظ مقام اول حاصل کرنے میں کامیاب

ایکنا نیوز- اطلاع رساں اداره «الاهرام» کے مطابق الازھر کی جانب سے غیر ملکی قاریوں کے لیے مقابله قرآن منعقد کیا گیا جسمیں مختلف ممالک کے قرآء اور حفاظ شامل تھے ۔

مقابلوں میں 81 حافظوں کے درمیان مقابله هوا جسمیں حفظ کل قرآن میں افغانستان کے «خان محمد عبد الصمد» اول،نایجیریا کے «آدم عبد الله» دوم ،اور افغانستان هی کے «عزت الله عبد الوحيد» سوم ، نایجیریا کے «إبراهيم آدم أبو بكر»چهارم، یوگنڈا کے «علي كاتندي» پنجم، افغانستان کے «نعمت الله محمد أفضل» از ششم، نایجیریا کے «عبد اللطيف حمزة من الهند» اور «عبد الله آدم عثمان» بالترتیب اول تا آٹھویں مقام کے حقدار قرار پائے۔

حفظ قران 15 پارے میں ٹوگو کے «نابا علی» چاڈ کے، «سیف الله محمد قاسم» ایکواڈور کے، «زکریا دیاباتی» اور یوگنڈا کے «امینة‌ عادل علی» بالترتیب اول تا چهارم مقام حاصل کرنے میں کامیاب رهیں۔

تقریب انعامات میں الازھر کے بین الاقوامی شعبے کے ڈپٹی «محمد القوصی»، نے مقابلوں کی تعریف کرتے ہوئے کها که قرآن کا پیغام امن و محبت هر انسان کے لیے هے اور میڈیا پر جو دهشت گردی اور تشدد دکھایا جاتا هے اس کا اسلام سے کوئی تعلق نهیں ۔


3478372

نظرات بینندگان
captcha