ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤمن ، متعہد ہنرمند اور فلم "یوسف پیغمبر (ع) " کے ڈائریکٹر فرج اللہ سلحشور کے انتقال پر ادارہ نے رہبر معظم اور ایران کے اہل ہنر کی خدمت میں غم کا اظھار کیا ہے۔
فرج اللہ سلحشور کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے اور مرحوم کا علاج تہران کے بقیۃ اللہ اسپتال میں چل رہا تھا جہاں آج صبح آٹھ بجے ان کا انتقال ہوگیا۔ فلم " یوسف پیغمبر" اور" مردان آنجلس " ان کے اہم شاہکار میں شامل ہیں۔ادارہ ثقافت وتعلقات کے پیغام میں دعا کی گیی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔