عراق کے شہر بصرہ میں «الزهراء(س)» قرآنی مقابلوں کا اہتمام

IQNA

عراق کے شہر بصرہ میں «الزهراء(س)» قرآنی مقابلوں کا اہتمام

14:54 - March 08, 2016
خبر کا کوڈ: 3500432
بین الاقوامی گروپ: پانچواں سالانہ مقابلہ حفظ، تفسیر اور تحقیق اگلے مہینے کو بصرہ میں منعقد کیا جارہا ہے

ایکنا نیوز- قرانی نیوز ایجنسی «قاف» کے مطابق «نور المبین» قرآنی انجمن کے تعاون سے یوم ولادت حضرت فاطمه زهرا(س) کی مناسبت سے «الزهراء(س)» قرانی مقابلہ یکم اپریل کو بصرہ میں منعقد کیا جارہا ہے

مقابلوں میں حفظ قرآن،تفیسر ا ور تحقیق کا شعبہ شامل ہے ۔ مقابلے الطوسیہ کے امام بارگاہ امام صادق(ع) میں منعقد ہوں گے.


مقابلہ حفظ میں دو پارے اور پانچ پارے کا حفظ شامل ہے

تفسیر میں 30 واں قرآنی پارہ (جزء عم) شامل ہے اور سوالات کتاب «مَجمعُ البَیان فی تفسیرِ القُرآن» مصنف شیخ طبرسی سے پوچھے جائیں گے

تحقیق میں قرآنی علوم شامل ہیں اور مقالے دس سے زیادہ اور پندرہ صفحات سے کم ہونا چاہیے اور دس دن پہلے تک ادارے کو پہنچانا ضروری ہے.


3481478


نظرات بینندگان
captcha