مصری تحقیقی مرکز کی تجویز؛ بھولنے کی بیماری کا قرآنی علاج

IQNA

مصری تحقیقی مرکز کی تجویز؛ بھولنے کی بیماری کا قرآنی علاج

14:10 - March 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3500438
بین الاقوامی گروپ: مصری تحقیقی مرکز«نجوم مصریه» نے آیات و روایات کی روشنی میں کہا ہے کہ قرآنی سورتیں الزایمر یا بھولنے کے امراض میں بہت موثر ہیں

ایکنا نیوز- مصری تحقیقی مرکز کے مطابق بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جنکو ڈاکٹر لا علاج قرار دیتے ہیں مگر ان امراض کا علاج ہمارے سامنے موجود ہے مگر ہم ان سے غافل ہیں

خدایے برتر نے قرآن مجید کو شفا قرار دیا ہے اور احادیث کو اس حوالے سے پرکھنے کی ضرورت ہے

آلزایمر ان بیماریوں میں شامل ہے جنکو لاعلاج کہا جاتا ہے یا علاج بہت مشکل ہے ۔ اس حوالے سے عقل کی توانائی اور بہتری کے لیے سورہ یاسین کی تلاوت انتہائی موثر ہے۔

رسول گرامی اسلام(ص)کی وفات کے بعد ایک دن ابن عباس مسجد میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص چلاتا اور بڑبڑاتا ہوا مسجد میں داخل ہوا ، دیگر اصحاب نے اس دیوانے کو مسجد سے نکالنا چاہا ، ابن عباس نے پوچھا اسے ہوا کیا ہے تو کہا کہ اسکی عقل زا ئل ہوچکی ہے

ابن عباس نے اٹھ کر اس شخص کے سر کو دونوں ہاتھوں میں لیا اور سورہ یاسین کی تلاوت کی ، یہ شخص ادب سے اٹھا اور سالم حالت میں مسجد سے باہر چلا گیا

ابن عباس سے اصحاب نے پوچھا کہ کیا پڑھا آپ نے ؟ جواب دیا سورہ یاسین، جسکو حضرت رسول اکرم (ص) نے «قلب قرآن» قرار دیا ہے

رسول اکرم(ص) اور امام علی(ع) کے چچا زاد ابن عباس علم وحکمت میں معروف صحابی گزرے ہیں اور آپ کو

«حِبْرالأُمة»اور «تَرْجُمانُ الْقُرآنِ» کے القاب سے پکارا جاتا ہے

امیرالمؤمنین على(ع) کے شاگرد ابن عباس نامور مفسر قرآن بھی جانے جانتے ہیں۔

3482157



نظرات بینندگان
captcha