ایکنا نیوز- عراقی نیوز ایجنسی «نون»
کے مطابق مسلمان عالم دین «شیخ محمد عمر» نے وفد کے ہمراہ عراق کا دورہ کیا انہوں نے اس موقع
پر کہا کہ وہ واپسی پر تمام مساجد اور کلیساوں میں داعش کے مظالم کو اجاگر کریں گے۔
شیخ محمدعمر نے کہا: داعش کے لیے شیعہ اور سنی میں کوئی فرق نہیں اور عراق میں داعش اور ملت کے درمیان جنگ
ہورہی ہے اور میرے بات کی دلیل موجود ہے کہ اکثر داعش کے ہاتھوں مقبوضہ علاقوں میں
سب سے زیادہ اہل سنت کے عوام قتل عام ہوئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ عراقی وزراء سے دو نکات روشن ہوئے ہیں ایک یہ کہ عراقی حکومت داعش کو جڑ سے اکھاڑنے پر مصمم ہے اور دوسرا یہ کہ اکثر دہشت گرد عراقی نہیں بلکہ عراقی عوام متحد ہوکر داعش سے لڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپ سے کیوں جوان جاکر داعش مین شمولیت اختیار کررہے ہیں اسکا سدباب اور وجوہات معلوم کرنا متمدن دنیا کے لیےضروری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ برطونوی وفد نے روضہ امام حسین(ع) کے شعبہ تعلقات اور لندن کے «الاستقامة» فاونڈیشن کے تعاون سے عراق کا دورہ کیا ہے۔
وفد نے شیعہ-سنی علما سے ملاقاتوں میں وحدت اسلامی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔