ایکنا نیوز- پاکستان کے معروف سیاسی تجزیہ نگار ہاروں ارشید نے سعودی عرب میں منعقدہ نام نہاد چونتیس ملکی الا ئنس کو لاحاصل قرار دیا ۔ دنیا نیوز پروگرام سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ سعودیہ شام اور یمن میں بری طرح ناکامی کے بعد ایکسپوز ھوگیاھےاس کارعب ختم ھوچکاھے لہذا اپنی ساکھ بحال کرانے کے لیے سب وہ اپنےلئے کررھاھے۔۔
ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس الاینس اور
فوج مشق سےکوئی لینا دینا نھیں بلکہ پاکستان کو اسلامی ممالک مین صلح کرنی
چاھئیے۔۔۔۔۔معروف صحافی اورتجزیہ نگارھارون رشید نے فوجی الاینس کو نام نہاد اور
بے معنی قرار دیتے ہو ئے کہا کہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ الاینس
یا فورس کس کے خلاف بنایا جا ئے گا، کیا اس طرح بچگانہ انداز میں کوئی نیٹو طرز کا الاینس بن سکتا ہے ؟
انہوں نے عرب ممالک کی نااہلی کو نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ یہ ممالک ایک نیوز ایجنسی اب تک نہیں بناسکے ہیں نیٹو کیا بنائیں گے ؟