قرآنی ترجمه ،چھپائی کی غلطی یا وہابی شیطانی سازش

IQNA

قرآنی ترجمه ،چھپائی کی غلطی یا وہابی شیطانی سازش

6:16 - April 04, 2016
خبر کا کوڈ: 3500532
بین الاقوامی گروپ: قرآن مجید کے اسپینش ترجمے میں «غیر المغضوب» کا ٹرانسلیٹ لفظ «irani» کیا گیا ہے کیا یہ ٹائپ یا چھپائی کی غلطی ہے یا پھر وہابی شیطانی افکار کا نتیجہ ؟

ایکنا نیوز- سوشل میڈیا پر خبر گردش کررہی ہے کہ قرآن مجید کے اسپینش ترجمے میں «غیر المغضوب» کا ٹرانسلیٹ لفظ «irani» کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں قرآن مجید کا اسپینش ترجمہ کیا گیا ہے .

سوشل میڈیا پر الیکٹرونک ترجمے میں سوره مبارکه فاتحه «صِرَاطَ الَّذِينَ أَنعَمتَ عَلَيهِمْ غَيرِ المَغضُوبِ عَلَيهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ میں «غیر المغضوب» کا اسپینش میں ترجمہ کو «irani» کیا گیا ہے جسکو دیکھ کر بظاہر لگتا ہے کہ جان بوجھ کر اس کو یوں پیش کیا گیا ہے کہ " نہ کہ ایسے لوگوں کا راستہ جو ایرانیوں کے راستے پر ہیں"

قرآنی ترجمه ،چھپائی کی غلطی یا وہابی شیطانی سازش

اگرچہ بظاہر لغوی اور فنی حوالے سے اس کا ترجمہ درست ہی نظر آتا ہے مگر ٹایپ میں لفظ ira و ni کو جو لفظ «المغضوب» اور «غیر» کا ترجمہ ہے اگر انکے درمیان کامہ یا " کا نشان لگایا جاتا تو درست ہوتا مگر انکے درمیان نشان نہ رکھنے اور فاصلہ کو ختم کرنے کی وجہ سے یہ «irani» کا لفظ بن چکا ہے یہی ترجمہ ایران میں اسپینش میں کیا گیا ہےجسکو بخوبی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے.

7. la vía de los que Tú has agraciado, no de los que han incurrido en laira, nide los extraviados.

3485474

نظرات بینندگان
captcha