ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «عرب نیوز»، نےآیت نمبر 32 سوره مائده: «مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ كَتَبْنَا عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنَّهُ مَن قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا وَلَقَدْ جَاءتْهُمْ رُسُلُنَا بِالبَيِّنَاتِ ثُمَّ إِنَّ كَثِيرًا مِّنْهُم بَعْدَ ذَلِكَ فِي الأَرْضِ لَمُسْرِفُونَ: کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں کسی فرد کا قتل عظیم گناہ شمار کیا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ اسلام میں کسی فرد کا قتل جرم عظیم شمار کیا گیا ہے چاہے وہ مسلمان ہو عرب ہو یا کسی اور قوم کا ،
انکا کہنا تھا کہ اس جرم کو پوری انسانیت کا قتل بتایا گیا ہے
روسی نژاد دانشور نے کہا : «اکثر فرنچ ٹی وی چینلوں پر اسلام کو صرف دہشت گردی کی حد تک محدود پیش کیا جاتا ہے تاکہ عوام اور جوانوں کے زہنوں میں اسلام کا مسخ شدہ چہرہ پیش کیا جاسکے۔
انہوں نے حضرت محمد(ص) کی حدیث مبارکہ کا
اشارہ دیا کہ : رسول اکرم فرماتے ہیں : «المؤمن من أمنه النّاس على أنفسهم
وأموالهم ودمائهم: مؤمن وہ ہے جس سے لوگوں کے جان اور مال محفوظ ہو اور اسکو امین
سمجھا جائے»، یعنی سارے لوگ چاہے وہ مسلمان ہو یا غیر
مسلم.
انکا کہنا تھا کہ فرنچ ٹی وی چینلوں پر اس طرح کی آیتوں کا ذکر نہیں کیا جاتا ، سوره مائده کی آیت نمبر دو میں ارشاد ہوتا ہے: «وَتَعَاوَنُواْ عَلَى الْبرِّ وَالتَّقْوَى وَلاَ تَعَاوَنُواْ عَلَى الإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُواْ اللّهَ إِنَّ اللّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ:نیک کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کرو اور برے کاموں میں مدد نہ کرو، بلاشبہ ان آیتوں کا یہاں فرانس میں کسی طرح ذکر نہیں کیا جاتا۔