ایکنا نیوز- اطلاع رساں سایٹ «۳robanews.com»کے مطابق مصری وزارت اوقاف کے سیکریٹری اور بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی کمیٹی کے سربراہ «فرید اسد عمادی» نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ « کویت ایوارڑ» قرآنی مقابلوں میں 55 ممالک کے قاری اور حافظ شرکت کریں گے
مقابلوں کے مقام ہوٹل «کراون پلازہ» میں مقابلوں کی کمیٹی کے رکن «یوسف بوغیث»،«ناصر الکندی»، اور «فهد الجنفاوی» سمیت دیگر اہم عہدہ داران بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے
پریس کانفرنس کے بعد،مقابلہ کمیٹی کے نایب صدر «ولید العمار» نے خطاب میں کہا کہ کویت ایوارڑ مقابلہ اس بات کی دلیل ہے کہ کویت کے عوام اور حکام قرآنی امور کو کسقدر اہمیت دیتے ہیں.
قابل ذکر ہے کہ ساتویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے کل بروز بدھ سے شروع ہوں گے اور ایک ہفتے تک جاری رہیں گے.
تقسیم انعامات کی تقریب میں کویت کے امیر «صباح احمد جابر صباح» خصوصی طور پر شرکت اور انعامات تقسیم کریں گے۔