پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان داعش کی 'ہٹ لسٹ' پر

IQNA

پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان داعش کی 'ہٹ لسٹ' پر

20:38 - April 15, 2016
خبر کا کوڈ: 3500597
بین الاقوامی گروپ:برطانیہ کے دو نامور پاکستانی نژاد مسلم سیاست دانوں بزنس سیکرٹری ساجد جاوید اور کنزرویٹیو پارٹی کی سابق چیئرمین سیدہ وارثی کو داعش نے اپنی 'ہٹ لسٹ' میں شامل کرلیا۔

ایکنا نیوز-ڈان نیوز کےمطابق دہشت گرد تنظیم نے انگریزی زبان میں شائع ہونے والے اپنے جریدے 'دابق' دونوں نامور سیاست دانوں پر 'کفر کا نظام' نافذ کرنے کا الزام عائد کیا۔

رپورٹ میں جریدے کے حوالے سے بتایا گیا کہ 'ایسے مرتد کافروں سے زیادہ قتل کے مسحق ہیں۔'

دونوں سیاست دانوں کا جریدے کے آرٹیکل پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا تاہم ماضی میں دونوں شدت پسندی کی کھل کر مذمت کرتے رہے ہیں۔

آرٹیکل میں ان علماء کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جو داعش پر تنقید کرتے ہیں اور کہا گیا کہ ایسے علماء کو ذبح کردینا چاہیے۔

جریدے میں برسلز حملے کے ملزمان کو شناخت کرتے ہوئے ان کی تعریف کی گئی

نظرات بینندگان
captcha