عراق؛ اسکول لیول پر قرآنی مقابلوں کا انعقاد

IQNA

عراق؛ اسکول لیول پر قرآنی مقابلوں کا انعقاد

6:59 - April 20, 2016
خبر کا کوڈ: 3500630
بین الاقوامی گروپ: عراق کے دارالحکومت بغداد میں آل سکول مقابلہ حسن قرآت منعقد کیا گیا

ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف» کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں آل سکولز مقابلہ حسن قرآت بعنوان «نصرة القرآن» منعقد کیا گیا

طلباء کے درمیان قرآنی مقابلے بغداد کی «النهرین» یونیورسٹی میں دو دن تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوئے .

اختتامی تقریب میں «نصرة القرآن» قرآنی مرکز کے قاری«موسی شاکر الردینی» نے تلاوت سے پروگرام کا آغاز کیا جبکہ آستانہ حسنی کے قاری «اسامه الکربلائی» نے اعزازی قاری کے حوالے سے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا.


پروگرام کے آخر میں نصرہ القرآن مرکز کے ڈائریکٹر شیخ «مازن الساعدی» نے خطاب اور کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کیے.


3490230
نظرات بینندگان
captcha