پاکستان؛ روح پرور اعتکاف نوجوانوں کی شرکت کے ساتھ اختتام پذیر

IQNA

پاکستان؛ روح پرور اعتکاف نوجوانوں کی شرکت کے ساتھ اختتام پذیر

7:10 - April 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3500652
بین الاقوامی گروپ: مدرسہ خاتم الانبیاء اور مدرسہ فاطمہ زہرا (س)میں اعتکاف اور شہداء سے تجدید بیعت کے ساتھ روح پرورپروگرام منعقد کیا گیا

ایکنا نیوز- پیروان اہل بیت کے جوانوں کے تعاون سے کو ئٹہ کی مسجد خاتم الانبیا اور بروری میں مدرسہ فاطمہ زہرا میں تین روزہ اجتماعی اعتکاف کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مومینن اور نوجوانوں نے شرکت کیں ۔

اجتماعی اعتکاف علما نے اہمیت اورفضیلت اعتکاف ، خود سازی اور دین پر عمل کے موضوعات پر درس دیا ۔ جبکہ قرآن و اہل بیت کی تعلیمات پر بھی گفتگو کی گئی

علما کا کہنا تھا کہ آپ جوان اس روحانی پروگرام میں خدا کی عبادت کے ساتھ اپنے نفس کی بھی تربیت کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعتکاف ایک انتہائی باعث ثواب مستحب عمل ہے جس میں بندہ مومین خدا کے گھر میں بغرض عبادت اپنے آپ کو محصور کر تا ہے ۔ آخری دن معتکفین نے اپنے اپنے تاثرات بیان کئے اور اس عبادتی پروگرام کو سراہا۔

مدرسہ فاطمہ زہرا میں اعتکاف کے ساتھ دنیا بھر میں شہدا ملت جعفریہ کی یاد میں" یادوارہ شہدا " کے ساتھ شہیدوں سے تجدید بیعت اور انکو کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پاکستان؛ روح پرور اعتکاف نوجوانوں کی شرکت کے ساتھ اختتام پذیر

نظرات بینندگان
captcha