امریکن صحافی: سعودی حکام اسلام پر بھاری اور امن کے لیے خطرہ قرار

IQNA

امریکن صحافی: سعودی حکام اسلام پر بھاری اور امن کے لیے خطرہ قرار

9:47 - April 25, 2016
خبر کا کوڈ: 3500660
بین الاقوامی گروپ: نیکلاس کریسٹف لکھتا ہے کہ سعودی حکام ڈّونالڈ ٹرمپ سے زیادہ اسلام کو نقصان پہنچا چکے ہیں اور ٹرمپ کی طرح انکی مذمت بھی ضروری ہے

ایکنانیوز- امریکن صحافی نیکلاس کریسٹف ایک آرٹیکل میں لکھتا ہے کہ اوباما کے دورہ سعودی عرب سے خوشی ہو ئی ہے کیونکہ میل ملاپ کا فایدہ ہوتا ہے لیکن سوچنے کی ضرورت ہے کہ ڈیپلومیٹک تعلقات سے ہٹ کر سعودی عرب کے مضر چہرے کو یاد رکھنا چاہیے کیونکہ سعودی عرب کا دنیا کی بدامنی اور اسلام کے چہرے کو خراب کرنے میں بڑا ہاتھ ہے

نیکلاس کریسٹف نیویارک ٹایمز کے ایک تازہ مقالے میں لکھتا ہے : حقیقت یہ ہے کہ کیونکہ سعودی عرب کے حکام کا دنیا کی بدامنی اور اسلام کے چہرے کو خراب کرنے میں بڑا ہاتھ ہے امریکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ سے زیادہ انہوں نے اسلام کو نقصان پہنچایا ہے

اور سب سے بڑھکر یہ کہ نائن الیون واقع میں سعودی عرب کا ہاتھ پوشیدہ ہے ،دنیا میں تعصب اور نفرت و تشدد پھیلانے اور شیعہ – سنی جنگ کے علاوہ میڈل ایسٹ میں جنگ کی آگ بھڑکانے میں بھی انکا رول اہم ہے اور ان حکام کو پسماندہ ترین حکام کا نام دینا چاہیے

خواتین کو ڈرائیونگ سے روکنے، انکو سیٹ پر بیلٹ باندھنے سے روکنا اور دیگر حقوق سے محروم کرنے کے علاوہ شیعوں پر سخت پابندیاں اس ملک میں قابل ذکر ہیں اور عالم اسلام کا مرکز ہونے کے ناطے اسکا دنیا پر گہرا اثر ہے اوریہ حکام علما و مدارس کے زریعے سے دنیا بھر میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں

پاکستان سے لیکر مالی تک سعودی عرب کے بنائے گیے مدارس میں شدت پسندی اور دہشت گردی کی ترویج ہورہی ہے اور صاف صاف کہنا چاہیے کہ شدت پسندی دنیا بھر میں پھلائی جارہی ہے اور اگر ہم چاہتے ہیں کہ بروکسل اور سن برنارینو میں دھماکے نہ ہو تو اسکا آغاز سعودی عرب اور بعض دیگر خلیجی ممالک سے کرنا چاہیے

امریکن صحافی لکھتا ہے کہ ہم ماضی میں سعودی عرب کا دفاع کرتے رہے ہیں کہ وہ درست سمت جارہا ہے مگر اب تو حد ہو گئی ہے اور علاقے میں جنگ افروزی اور یمن میں بے رحمانہ حملوں سے اسکا چہرہ دکھا دیا ہے اور اوباما کی بہت بڑی غلطی یہ ہے کہ خطرناک جنگی سازوسامان اس ملک کو دیا ہے جو حقوق انسانی کی خلاف ورزی کررہا ہے

امریکن عوام کو جاننا چاہیے کہ جو کچھ یہاں ہوتا ہے اسکا دنیا پر اثر پڑتا ہے سعودی عرب ہمارے لیے ایک پیٹرول پمپ سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا مگر یہ ملک زہریلا ہے اور اسکا زہر اسلامی دنیا میں پھیل رہا ہے اور دنیا بھر میں تعصب بڑھتا جارہا ہے۔

3491582

نظرات بینندگان
captcha