ایکنا نیوز- اٹھاونویں حفظ اور حسن قرآت قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں ملایشیا میں ایرانی سفیر مرضیه افخم، ملایشیاء کے اعلی حکام ، اسلامی ممالک کے سفراء اور دیگر اہم قرآنی شخصیات شریک تھیں۔
تواشیح خانی،قومی ترانہ اور حادثہ منا کے ایرانی قاری حاجی حسنی کارگر کی یاد میں سورہ فاتحہ کی تلاوت پروگرام میں شامل تھی
پروگرام میں اسلامک ڈیولپمنٹ جاکیم کے سربراہ عثمان بن مصطفی، اور مقابلوں کی کمیٹی کے سربراہ نے تقریب سے خطاب کیا اور مقابلوں کے معیار کو سراہا
پوزیشن ہولڈرز کی تلاوت کے علاوہ سربراہ مملکت کا خطاب پروگرام کا اہم حصہ تھا ۔
اہم پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان ہوا اور بعد میں اس تقریب کے زریعے انہیں انعامات پیش کیے گیے
سیدمصطفی حسینی نے تلاوت سے سامعین کے دلوں کو گرمایا ۔
اٹھاونویں حفظ اور حسن قرآت قرآنی مقابلے شام اور صبح دو اوقات میں منعقد کیے گیے اور اس بار حفظ مقابلوں میں ایران کا کوئی نمایندہ شامل نہ تھا ۔
اسلامک ڈیولپمنٹ آرگنایزیشن جاکیم کے مطابق 69 ممالک کے حفاظ اور قرآء مقابلوں میں شریک تھے اور 26 ممالک ایسے تھے جو حفظ اور حسن قرآت دونوں میں شرکت کررہے تھے
مقابلہ «وحدت؛ ترقی کی شہ رگ» کے عنوان سے منعقد ہوا جسمیں مصر، سعودی عرب، قطر،لبنان،اردن، انڈونیشیاء،برونائی ، تھائی لینڈ اور ملایشیاء سے ججز شامل تھے۔