برطانیہ؛ بسوں پر«سبحان‌الله» پوسٹرز لگانے پر اعتراضات

IQNA

برطانیہ؛ بسوں پر«سبحان‌الله» پوسٹرز لگانے پر اعتراضات

7:07 - May 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3500765
بین الاقوامی گروپ: اسلامی فلاحی ادارے (Islamic Relief) کی جانب سے رمضان المبارک میں بسوں پر پوسٹر لگانے کے منصوبے کے خلاف مہم شروع کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- روزنامہ انڈیپینڈنٹ کے مطابق اسلامی فلاحی ادارے (Islamic Relief) کی جانب سے بسوں پر سبحان اللہ پوسٹر لگانے پر شدید اعتراضات کیے جارہے ہیں

ادارے کے پروگرام کے مطابق رمضان المبارک میں مختلف شہروں جیسے لندن، برمنگھم،بریڈفورڈ، مانچسٹر اور لیسٹرمیں بسوں پر «سبحان‌الله» کا پوسٹر نصب کیا جائے گا جس کے خلاف میڈیا پر شدید اعتراضات کا سلسلہ چل نکلا ہے۔


ادارے کے مطابق اس اقدام کا مقصد فلاحی کاموں کے لیے چندہ جمع کرانا ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ دیگر مہینوں میں مسیحی ادارے اسی طرح کے پروگرام بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دیتے ہیں

ادارے نے اس الزام کر رد کیا ہے جسمیں کہا جارہا ہے کہ ان امدادی رقوم سے صرف شامی پناہ گزینوں کی مدد کی جائے گی ۔

اسلامی فلاحی ادارے کے ترجمان کے مطابق بسوں پر «سبحان‌الله» کا پوسٹر تبلیغاتی پروگرام ہے اور اس طرح کے پروگرام شام، بنگلہ دیش ، کینیا اور فلسطین میں اس سے پہلے کیا جا چکا ہے۔


3496559

نظرات بینندگان
captcha