ایکنا نیوز- نامور مرجع تقلید آیتالله العظمی سبحانی نے ایرانی وزارت ثقافت سے ملاقات میں کہا کہ حج اسلام میں اہم مقام رکھتا ہے اور امام علی(ع) نے شہادت کے وقت فرمایا تھا کہ ایسا نہ ہو کہ تم اپنے رب کے گھر کو خالی رکھو اور یہ کہ ایساکرنے سے عذاب الھی کا سامنا کرنا ہوگا
انہوں نے تاکید کی کہ حج کے حوالے سے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے ورنہ دوسری صورت میں بدمزگی پیدا ہوسکتی ہے اور انفرادی طور پر حج مہنگا پڑنے کے علاوہ ایران کے موقف پر اثر پڑسکتا ہے.
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ سعودی حکام اس حوالے سے سنجیدہ نہیں مگر پھر بھی ایرانی حکام اس حوالے سے کوششیں ترک نہ کریں.
آیت الله سبحانی نے قرآنی امور کے حوالے سے کہا کہ انقلاب اسلامی سے پہلے شاید دس پندرہ لوگ حافظ قرآن تھے جنکو حج ہر بھیجوایا جاتا تھا جو وہاں قرآت کرتے تھے مگراب لاتعداد حافظ ہمارے لیے اعزاز ہیں.
آیت الله العظمی سبحانی نے ایک کروڑ حفاظ کی تربیت کو ملک کے لیے مایہ عزت قرار دیا اور مساجد میں ثقافتی یورش کے حوالے سے علما کے کردار پر تاکید کی۔