ایکنا نیوز- تہران میں جاری بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے ہمراہ بصارت سے محروم حفاظ کے لیے حفظ کل قرآن کا مقابلہ منعقد کیا جارہاہے۔ اس حوالے سے آج انوشیروان محسنی بندپی خصوصی طور پر پریس کانفرنس کریں گے.
عالم اسلام کے اسپشل افراد کے لیے مقابلہ حفظ کل قرآن تہران میں مصلائے امام خمینی( رح) میں دیگر بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے ہمراہ منعقد ہوں گے.
ایران کی جانب سے حافظ عبدالغفور جوهرچی مقابلوں میں شرکت کررہا ہے ۔تہران میں جاری قرآنی مقابلوں میں پچھتر ممالک شرکت کررہے ہیں۔