ایکنا سے گفتگو؛ قرآنی مقابلے؛ بصارت سے محروم افراد کی اہم حوصلہ افزائی

IQNA

ایکنا سے گفتگو؛ قرآنی مقابلے؛ بصارت سے محروم افراد کی اہم حوصلہ افزائی

7:42 - May 15, 2016
خبر کا کوڈ: 3500787
بین الاقوامی گروپ: عالم اسلام کے بصارت سے محروم حفاظ کے درمیان قرآنی مقابلوں کا پہلا دن / حفاظ کی دلچسپی

ایکنانیوز- مالی سےتعلق رکھنے والے نابینا حافظ «الفاروق ساماره» کے والد «ابراهیم ساماره» نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ان مقابلوں کے انعقاد سے بصارت سے محروم حفاظ کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور اس طرح دوسرے لوگ بھی حفظ کی جانب متوجہ ہوں گے

انکا کہنا تھا کہ «الفاروق ساماره» نے ساڑھے تین سال میں قرآن حفظ کیا اور اس سے پہلے دبئی حفظ مقابلوں میں شرکت کرچکا ہے

انہوں نے کہا کہ مالی میں حفظ قرآن کے اچھے مواقع میسر ہیں لیکن افسوس ان اداروں کی مدد نہیں کی جاتی

ابراهیم ساماره نے ان مقابلوں کو سراہتے ہوئے تجویز دی کہ خط بریل مہیا کرکے قرآت کے شعبے میں بھی ان افراد کو تلاوت کا موقع فراہم کیا جائے۔

ابراهیم ساماره نے مزید کہا کہ میرا بیٹا تلاوت میں استاد «محمدصدیق منشاوی» کی تقلید کرتا ہے

ابراهیم ساماره نے مقابلوں کے حوالے سے کہا کہ میرے بیٹے کی باری پر تبلیغاتی اشتہار چلانے اور غیر مانوس الفاظ کے استعمال سے ان پر اسکا منفی اثر پڑا ۔

قابل ذکر ہے کہ عالم اسلام کے اسپشل افراد کے لیے حفظ کا مقابلہ تہران کے امام خمینی کمپلیکس میں جاری ہے.


3497991

نظرات بینندگان
captcha