افضلی نے کہا : میں ہمیشہ ایرانی ٹیلی ویژن پر ایرانی قراء اور مقابلوں کو دیکھتا ہوں اور انکا معیار بہت اچھا ہے
پچیس سالہ افغانی قاری نے کہا : «بارہ سال سے میں نےحفظ قرآن پر کام شروع اور ڈھائی سال میں مکمل کیا ».
ہرات شہر سے تعلق رکھنے والے قاری نے استاد منشاوی، استاد شحات اور استاد مصطفی اسماعیل کو پسندیدہ استاد قرار دیا
افضلی افغانستان میں قرآنی مقابلوں میں مقام اول حاصل کرچکا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ انکو دیر سے اطلاع ملی لہذا اس مقابلے کے لیے وہ زیادہ تیاری نہ کرسکا۔
افغانستان کے نمایندے نے تکفیری سازشوں کو اسلام مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید سمجھنے والے قرآء پر اسلام کا درست تعارف کرانا ضروری ہے۔
انہوں نے مقابلوں کے عنوان «ایک کتاب، ایک امت» کو بروقت قرار اور وحدت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک متحد ہوجائیں تو تمام سازشوں کا مقابلہ ممکن ہوسکتا ہے۔
3497987