رہبر معظم انقلاب اسلامی : قرآنی تعلیمات اور مسلمانوں کی عملی زندگی میں فاصلہ ہے

IQNA

رہبر معظم انقلاب اسلامی : قرآنی تعلیمات اور مسلمانوں کی عملی زندگی میں فاصلہ ہے

17:31 - May 18, 2016
خبر کا کوڈ: 3500824
بین الاقوامی گروپ: رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نسل جوان کی قرآنی تعلیمات کی جانب رغبت کو قرآنی جلسوں کی برکتوں میں سے شمار اور عصر حاضر میں قرآنی احکامات کے مطابق زندگی کو اہم قرار دیا
ایکنا نیوز- رہبری ویب سایٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قرآن مجید کے 33 ویں بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء سے خطاب میں  بعضی اسلامی ممالک کے امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون اور اتحاد کو امت مسلمہ کے ساتھ بہت بڑی خیانت قراردیتے ہوئےفرمایا:  امریکہ طاغوت اعظم اور شیطان اکبر ہے اور اس دور میں بلا خوف و خطر شیطانی طاقتوں کی سازشوں سے آگاہی پیدا کرانا علما اور حاملان قرآن کی اہم ترین ذمہ داری ہے ۔
رہبرانقلاب اسلامی نے قرآن کریم  کے حوالے سے مقابلوں کو سراہا اور اس کار خیر میں پیش پیش منتظمین کی کوشش کی تعریف کرتے ہویے قرآن مجید کو امت اسلامیہ کے اتحاد کا محور قراردیا اور اسلام اور امت اسلامیہ پر ضرب لگانے کے تعلق سے طاغوتی طاقتوں کی وسیع پیمانے پر انجام دی جانے والی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا یہ طاقتیں جانتی ہیں کہ اگرمسلمان طاقتور ہوجائیں گے تو پھر وہ قوموں پر ظلم نہیں ڈھاسکیں گی اور فلسطین کے مسئلے کو جو ایک اسلامی ملک پر غاصبانہ قبضے کا مسئلہ ہے فراموش نہیں کیا جاسکےگا - رہبرانقلاب اسلامی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ بعض اسلامی ممالک خدا سے تمسک اختیار کرنے کے بجائے طاغوت سے تمسک اختیار کئے ہوئے ہیں فرمایا کہ وہ ممالک جو علاقے میں امریکی پالیسیوں کو آگے بڑھارہے ہیں درحقیقت وہ امت اسلامیہ سے خیانت کررہے ہیں اور امریکا کے اثرورسوخ کا راستہ ہموار کررہے ہیں- آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکا کی توسیع پسندی اور بیجامطالبات کے مقابلے میں ایرانی عوام کی استقامت و پامردی اوران کے ایمان محکم کو اسلامی جمہوریہ ایران کی قوت و عظمت کا اصل محرک قراردیا اور فرمایا کہ ایرانی عوام سے بڑی طاقتوں کے خوف و ہراس اور ایرانی عوام کے خلاف ان طاقتوں کی طرح طرح کی سازشوں کی وجہ، اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر استوار اسلامی جمہوری نظام ہے اور دشمن، مقتدر اور طاقتور اسلام سے خائف ہے - رہبرانقلاب اسلامی نے علاقے میں تکفیری دہشت گردگروہوں کو وجودمیں لانے اور دشمنوں کی نیابت میں مسلمانوں کے درمیان جنگ اور اختلاف پیدا کئے جانے کو گمراہی اور عوام کواندھیرے میں رکھے جانے کا نتیجہ قراردیا اور فرمایا کہ اس میں شک نہیں کہ کفرکا محاذ آخر کار اسلامی انقلاب کے محاذ کے مقابلے میں پسپائی اختیارکرنے پر مجبور ہوگا -
رہبر معظم کے خطاب سے پہلے نمایندہ ولی فقیہ اور ادارہ اوقاف کے سربراہ حجت الاسلام والسملمین محمدی نے مقابلوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ شہدا منا کی یاد۔ خانوادہ شہدا کی عزت افزایی اور بصارت سے محروم حفاظ  کی شرکت مقابلوں میں نمایاں تھی ۔

نظرات بینندگان
captcha