یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت ظاہر کرنے پر مسلم ممالک کی شدید مذمت،اقوام متحدہ کوخط

IQNA

یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت ظاہر کرنے پر مسلم ممالک کی شدید مذمت،اقوام متحدہ کوخط

16:00 - May 20, 2016
خبر کا کوڈ: 3500831
بین الاقوامی گروپ:اسرائیل کا ایسا اقدام جس نے مسلم ممالک کو غصہ دلا دیا،اوآئی سی سمیت تمام مسلم ممالک کی شدید مذمت ،او آئی سی کو بھی خط لکھ دیا۔
ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق عرب اور اسلامی ممالک نے اقوام متحدہ سے اسرائیل کی نمائش میں موجود ایک پینل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس پینل میں مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو یہودی عوام کا روحانی اور مادی دارالحکومت قراردیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن نے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور جنرل اسمبلی کے صدر موجینز لیکٹوفٹ کے نام ایک خط لکھا ہے۔اس میں مقبوضہ بیت المقدس کے بارے میں اسرائیلی نمائش کے بیانیے کو سختی سے مسترد کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ میں عرب اقوام اور ستاون مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم نے بھی اس پر احتجاج کیا ہے۔
فلسطینی مشرقی القدس کو مستقبل میں قائم ہونے والی اپنی ریاست کا دارالحکومت بنانا چاہتے ہیں۔فلسطینی مشن نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ''ایسا کوئی بھی حوالہ جس سے اس سرزمین پر اسرائیل کی خود مختاری ثابت ہو ،قانونی ،سیاسی اور اخلاقی طور پر غلط اور ناقابل قبول ہے''۔
فلسطینی ناظم الامور فدا عبدالہادی ناصر نے کہا ہے کہ ''مقبوضہ القدس کی گمراہ کن اور نامناسب تصویر کشی سے اس شہر میں فلسطینیوں کی موجودگی سے انکار کی کوشش کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اس کی عرب ،مسلم اور مسیحی ورثے کی شناخت کو بھی چھپانے کی کوشش کی گئی''۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ اسرائیلی مشن نے نمائش کیلئے قواعد وضوابط کی پیروی کی ہے۔اقوام متحدہ اس ملک کی خواہشات کو متوازن بنانے کیلئے کوشاں ہے۔اس لیے اس کی خواہش ہے کہ اسرائیل کسی دوسرے ملک کو نقصان پہنچائے بغیر نمائش لگائے۔
نظرات بینندگان
captcha