استعفی کافی نہیں داعش کے حامیوں کو جیل جانا ہو گا، ترجمان روسی وزارت خارجہ

IQNA

استعفی کافی نہیں داعش کے حامیوں کو جیل جانا ہو گا، ترجمان روسی وزارت خارجہ

14:28 - May 21, 2016
خبر کا کوڈ: 3500838
بین الاقوامی گروپ:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ترک وزیر خارجہ کے استعفےکے اعلان کو ناکافی قرار دیتے ہوئے انہیں جیل میں بند کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے

ایکنا نیوز- شفقنا-روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے یہ بات جمعے کے روز ترک وزیر خارجہ کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی کہ اگر کوئی داعش اور ترکی کے درمیان رابطوں کو ثابت کر دے تو وہ اپنے عہدے سے استعفی دے دیں گے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ترک وزیر خارجہ چاؤش اوغلو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے ساتھ رابطہ رکھنے والوں کا استعفی دینا کافی نہیں ہو گا بلکہ انہیں جیل بھی جانا پڑے گا۔

قابل ذکر ہے کہ روسی وزیر خارجہ نے شام کے بارے میں ویانا اجلاس کے دوران کہا تھا کہ ترکی دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے۔

اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اگر روس یہ ثابت کر دے کہ ان کا ملک داعش کی حمایت کر رہا ہے وہ اپنے عہدے سے استعفی دینے کے لیے تیار ہیں۔ روس کئی بار ترکی کے داعش کے ساتھ رابطوں کے بارے میں دستاویزات جاری کر چکا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha