ٹسوٹان ٹئوفانوف: قرآن مجید کا دوبار ترجمہ کیا اور مسلمان ہوگیا

IQNA

ٹسوٹان ٹئوفانوف: قرآن مجید کا دوبار ترجمہ کیا اور مسلمان ہوگیا

12:49 - May 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3500853
بین الاقوامی گروپ: ٹسوٹان ٹئوفانوف کا کہنا ہے کہ دو بار قرآن مجید کو ترجمہ کرنے کے بعد فکر کرنے پر مجور ہوا اور نتیجے میں اسلام قبول کرنا پڑا

ایکنا نیوز- بلغاریہ کے معروف مترجم اور صوفیہ یونیورسٹی کے استاد ٹسوٹان ٹئوفانوف نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ دوبارہ قرآن مجید کے ترجمے کی برکت نے مجھے اسلام قبول کرنے پرآمادہ کیا



انہوں نے کہا کہ پہلی بار سال ۱۹۸۷ کو ایک ادارے کی درخواست پر میں نے ایک عام کتاب کی حیثیت سے قرآن مجید کا بغارین زبان میں ترجمہ کیا ۔

ٹسوٹان ٹئوفانوف نے کہا کہ اس وقت بلغاریہ میں تمام اسلامی ناموں کو تبیل کرنے پر کام کیا جارہا تھا


ترجمه قرآن کیمونزم کے عروج پر

معروف مترجم کا کہنا ہے کہ کیمونزم کے عروج کی وجہ سے کلیسا اور مساجد کی سخت نگرنی کی جارہی تھی اور اس دور میں قرآن مجید کے ترجمے کی دعوت عجیب تھی کیونکہ حتی انجیل پر کام مشکل تھا، میں خود عیسائی تھا اور مسلمان اس وقت صرف دس فیصد آبادی پر مشتمل تھا


انکا کہنا تھا کہ جب میں قرآن مجید کا ترجمہ مکمل کیا تو اس وقت ڈیموکریسی آچکی تھی

ترجمه قرآن ۵ سال کے عرصے میں

انہوں نے کہا : « قرآن مجید کا ترجمہ مکمل ہوا تو میں نے اس بارے میں سوچا اور دل میں کہا کہ مجھے خاص سمجھ نہیں آئی لہذا اس کو سمجھ کر ترجمہ کرنا چاہیے اور یوں میں نے اس کو دوبارہ غور و فکر کے ساتھ ترجمہ کیا اور مجموعی طور پر اس میں پانچ سال کا عرصہ لگا .

ٹسوٹان ٹئوفانوف نے کہا : مذکورہ ادارہ مالی بحران کی وجہ سے اس ترجمہ شدہ قرآن کو نہ چاپ سکا البتہ کچھ عرصے کے بعد دارالافتاء نے اس قرآنی نسخے کو شائع کیا

انہوں نے کہا کہ دارلافتاء کے ماہرین کی مدد سے مختلف تفیسروں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی پروف ریڈنگ کی گئی ، انکا کہنا تھا کہ اس ترجمے سے پہلے دیگر قرآنی ترجمے ترک اور دیگر زبانوں کی آمیزش سے قابل فھم نہ تھا لہذا یہ پہلا علمی ترجمہ شمار کیا جاتا ہے

ٹسوٹان ٹئوفانوف اس وقت «پیامبر ایک اہم مذہبی تخلیق» بلغارین زبان میں اور «تمدن عرب» ،(قصاید شعرا عصرجاهلیت) پر کام کررہا ہے۔


3500471
نظرات بینندگان
captcha