تاجیکستان میں اسلامی رہنماوں کے لیے سخت سزائیں

IQNA

تاجیکستان میں اسلامی رہنماوں کے لیے سخت سزائیں

7:34 - June 04, 2016
خبر کا کوڈ: 3500913
بین الاقوامی گروپ:تاجیکستان کی حکومت کی جانب سے تیرہ اسلامی رہنماوں کو سخت سزائیں سنائی گئی ہیں

ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق تاجیکستان کی حکومت کے مطابق اسلامی تحریک کے دو لیڈروں کو عمر قید جبکہ گیارہ دیگر رہنماوں کو ۲۸ سال کی سزا دی گیی ہے

حکومت کی جانب سے عدالتی کاروائی کے بارے میں رسمی طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے

ایک مسلم رہنما کی بیوی ساورینیسو ژورابکوانے فرنچ نیوز سے گفتگو میں کہا : تحریک کے نایب صدر اور اسکے شوہر کے علاوہ محمدعلی خایت کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق خایت «انسانی حقوق اور اظھار رایے کی آزادی» کے لیے سرگرم عمل تھا۔


تحریک کو رہنماوں کو گذشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا اور فروری ۲۰۱۶ سے مقدمات چلانے کا سلسلہ شروع ہوا، ان افراد پر حکومت پر قبضہ اور «دہشت گردی» کے الزامات لگائے گیے ہیں

تحریک اور حکومتی فورسز کے درمیان دو ہفتوں کے جھڑپوں میں پچاس افراد ہلاک بھی ہوئے تھے

جھڑپوں کے بعد حکومت نے اس تحریک کو «دہشت گرد تنظیم» قرار دیا تھا۔


تحریک کے مطابق ان الزامات اور مقدموں کا مقصد اسلامی احکامات کو ملک سے ختم کرانا ہے

حکومت کے مطابق اب تک تاجیکستان سے ایک ہزار افراد داعش میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔


3503561

نظرات بینندگان
captcha