ایکنا نیوز- نیوزایجنسی نجوم کے مطابق محمدعلی کلی کا سابقہ نام «کاسیاس کِلِی» تھا
۱۹۶۵ میں ورلڈ باکسرپلیر «سانی لیستون» سے مقابلے سے اٹھارہ دن قبل «مالکوم ایکس» سے متاثر ہوکر کلی نے اسلام قبول کیا
کلی نے اسلام قبول کرنے کے بعد «محمد علی» نام اختیار کرنے کو زندگی کا اہم ترین واقعہ قرار دیا
کلی نے اسلام اس وقت قبول کیا جب امریکہ میں اکثر لوگ اسلام سے متنفر تھے اور محمدعلیِ کو اسلام قبول کرنے پر باکسنگ فیڈریشن کی سخت ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا تھا
محمد علی کلی نے اسلام قبول کرنے کے بعد اسلام کے تعارف کرنے کا بیڑا اٹھایا۔
حج واقعہ
محمد علی کلی لکھتا ہے: « میں نے زندگی میں بہت سے خوشگوار لمحات دیکھے مگر سب سے زیادہ حسین لمحہ اس وقت لگا جب میں احرام پہنے صحرائے عرفات میں کھڑا تھا جب لاکھوں کا سمندر خدا سے گناہوں کی بخشش کے لیے آنسو بہا رہے تھے
جب ہر نسل و رنگ کے لوگ بلاتفریق ایک صف میں کھڑے ہوکر راز و نیاز کررہے تھے ».
محمدعلی کلی قرآن کے بارے میں کہتاہے
محمد علی کلی جب امریکی فوج میں تھا تو ویتنام جنگ کی وجہ سے اس نے فوج کو خیر باد کہا اور اسکا کہنا تھا کہ یہ جنگ
قرآنی تعلیمات کے برعکس ہے کیونکہ خدا و پیمبر (ص) کی راہ میں جنگ نہیں».
اس پر پولیس نے محمد علی کو گرفتار کیا اور اس سے تمام باکسنگ ٹایٹل بھی چھین لیا۔
محمد علی گرفتاری کی وجہ سے کئی سال تک باکسنگ سے دور رہا اور تقریبا ستّر کی عشرے میں اعلی عدالت نے اسے بری کردیا
محمد علی کلی بیماری کی وجہ سے دوبارہ باکسنگ کے میدان میں نہ اتر سکا مگر سیاسی حوالے سے اسکی سرگرمیاں جاری رہیں اور حال ہی میں انہوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کو « امریکہ میں مسلمان پناہ گزینوں کے حوالے سے بیان» پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
تین بار ورلڈ ہیوی ویٹ چمپین شپ جیتنے والے عالمی شہرت یافتہ باکسر سال ۱۳۷۲ ایران بھی آیا اور کتب نمائش کے علاوہ مشہد میں نامور شیعہ عالم دین آیت اللہ مدنی سے ملاقات کا شرف بھی حاصل کیا تھا۔
