ماہ رمضان اب برطانیہ کی سپر مارکیٹوں کے لئے بڑا کاروبار لے کر آتا ہے- اخبار

IQNA

ماہ رمضان اب برطانیہ کی سپر مارکیٹوں کے لئے بڑا کاروبار لے کر آتا ہے- اخبار

13:37 - June 07, 2016
خبر کا کوڈ: 3500940
بین الاقوامی گروپ:کرسمس اور ایسٹر کے بعد سب سے زیادہ خریداری اس ماہ ہوتی ہے۔ برطانوی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً دس ہزار کروڑ پتی مسلمان برطانیہ میں موجود ہیں
ایکنا نیوز- شفقنا- ماہ رمضان اب برطانیہ کی سپر مارکیٹوں کے لئے بڑا کاروبار لے کر آتا ہے، کرسمس اور ایسٹر کے بعد سب سے زیادہ خریداری اس ماہ ہوتی ہے۔ برطانوی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً دس ہزار کروڑ پتی مسلمان برطانیہ میں موجود ہیں ، مجموعی طور پر برطانوی مسلمانوں کی قوت خرید یا اخراجات کا اندازہ 20ارب پاؤنڈسے زیادہ ہے۔
ماہ رمضان اب برطانیہ کی سپر مارکیٹوں کے لئے بڑا کاروبار لے کر آتا ہے- اخبار

’ اکانومسٹ ‘لکھتا ہے کہ برطانیہ کی سپر مارکیٹیں رواں ہفتے تیزی سے تبدیل ہورہی ہیں۔مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان برطانیہ میں 6 جون شروع ہورہا ہے اور برطانیہ کے سب سے بڑے اشیائے خورونوش کے اسٹور حلال گوشت، کھجوریں اور سافٹ ڈرنکس سے بھرے جارہے ہیں جو برطانیہ میں مقیم30لاکھ مسلمانوں کی روزمرہ غذائی اشیاء کی ضروریات پوری کریں گی۔

برطانیہ میں نجی ریٹیلرز نے حالیہ برسوں میں مسلم صارفین کی مارکیٹ کو مرکز بنایا ہوا ہے جس سے کافی منافع کما رہے ہیں۔برطانیہ کی تمام سپر مارکیٹوں میں فروخت ہونے والے حلال گوشت کا نصف اسی ریٹیلر کمپنی کا فراہم کردہ ہےاور توقع ہے کہ ماہ رمضان میں 43ملین ڈالر کی اشیا ء فروخت کرے گا۔

ایک اوراخبار’ انڈی پینڈنٹ‘ نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ دنیا کے لئے ایک عظیم ہفتے کا آغازہونے جا رہا ہےجب دنیا کی22فی صد آبادی یعنی ایک ارب60کروڑ مسلمان روزے رکھیں گے۔

نظرات بینندگان
captcha