الکوثر قرآنی مقابلوں کے پہلے مرحلے میں کامیاب قرآء کا اعلان

IQNA

الکوثر قرآنی مقابلوں کے پہلے مرحلے میں کامیاب قرآء کا اعلان

8:42 - June 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3500973
بین الاقوامی گروپ: الکوثر چینل پر منعقدہ قرآنی مقابلوں «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» کے پہلے مرحلے کے کامیاب قاریوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا

الکوثر قرآنی مقابلوں کے پہلے مرحلے میں کامیاب قرآء کا اعلان


ایکنا نیوز- الکوثر چینل کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» کا پہلا سلیکشن مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔

پہلے مرحلے میں ۱۸ قاری مصر، افغانستان، ایران، لبنان، مراکش، فرانس، سعودی عرب، امریکہ اور آسٹریا کے قاریوں کے درمیان مقابلہ ہوا جسمیں ایران،افغانستان، مصر اور مراکش کے قاری اگلے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

ایران کے قاری«محمود یزدی» ۵/۸۵ پوائنٹ،مراکش کے قاری «معاذ آیت العین» ۵/۸۴ ، افغانستان کے قاری«سیدمرتضی محسنی» ۵/۸۳ اور مصر کے قاری «محمدصابر عبدالغفار» ۵/۷۸ کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔۔


مقابلوں میں ہر ملک سے صرف ایک قاری اگلے راونڈ میں پہنچ سکتا ہے

«إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» قرآنی مقابلے تین مرحلوں میں چوبیس رمضان تک مکمل ہوں گے

الکوثر چینل پر قرآنی مقابلے میں ہر ملک سے قراء ٹیلی فون پر بر راہ راست شرکت اور قرآت کرسکتے ہیں جہاں اسٹوڈیو میں بیٹھے نامور ججز موقع پر فیصلہ سناتے ہیں۔


3506400
نظرات بینندگان
captcha