ایکنا نیوز- اهل بیت(ع) کا دسترخوان کرم ہمیشہ سجا ہوتا ہے لیکن رمضان المبارک میں عاشقان اہل بیت کے لیے اسکی رونق میں مزید نکھار آجاتا ہے.
سب سے بڑا دسترخوان حرم امام رضا(ع) میں بچایا جاتا ہے جہاں 12000 ہزار روزہ دار ہر شام افطار کرتے ہیں ۔ اسی طرح کا دسترخواں حرم امام حسین(ع) اور حرم حضرت عباس(ع) میں بھی لگایا جاتا ہے.
صحن مطهر حرم حضرت عباس (ع) اور سرداب { تہہ خانہ} میں ہر شام افطار کے وقت تین سے لیکر دس ہزار روزہ داروں کے لیے دسترخوان بچائے جاتے ہیں.
سادہ مگر باوقار افطاری میں روٹی ، کجھور اور دودھ سے زائرین اور روزہ داروں کی پذیرائی کی جاتی ہے.

