
ایکنا نیوز- نمائش کے ڈائریکٹرغلامرضا نوعی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس بار بین الاقوامی شعبے میں پندرہ ممالک سے بیس مہمان قرآنی نمایش میں حصہ لیں گے
قرآنی مترجمین کی شرکت
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک سے شیخ ناصر عثمان اور گابریل اینگو اٹالین زبان میں قرآن کے مترجم اور بوریس نوریک، روسی زبان کے مترجمین نمایش میں شریک ہوں گے
بین الاقوامی شعبے کے انچارج کا کہنا ہے: فراس الجهانی، یونیورسٹی استاد الجزایر پبلشروں کی نمایندگی میں، محمد بن علی بدوی یونیورسٹی استاد اور محقق تیونس سے، فیصل احمد شاه ،ملایشیاء سے اور تحقیقی ثقافتی ادارے کے صدر، خالدران ترکی سے بین الاقوامی قرآنی نمایش گاہ میں شرکت کررہے ہیں
نمایشگاہ میں شریک غیر ملکی آرٹسٹوں کے نام
نمایش گاہ انچارج کے مطابق : سلما مکیج، فاین آرٹس استاد صربیا سے، میرزایی، افغانستان سے، عدنان جعفر محمد باقر قزار، بنیل حسین خرحان اور صادق عباس حمزه الساده الکصار، تین فاین آرٹس ماہر عراق سے، کعلی حسن عبداله حسن علی الجد، بحرین، حسن یونس، لبنان اور ماجیان چین سے بطور ماہراور قرآنی خطاط اپنے فن پاروں کے ساتھ قرآنی نمایش میں شریک ہوں گے
چوبیسواں قرآنی نمایشگاہ « قرآن فھمی کی جانب» بائیس رمضان المبارک تک تہران کے امام خمینی(ره) کمپلیکس میں شام چھے سے ساڑھے گیارہ بجے تک کھلا رہے گا.