بین الاقوامی گروپ: مختلف اسلامی ممالک کے آٹھ اہل ہنر مشہد میں منعقدہ گیارہویں قرآنی نمائش میں شرکت کررہے ہیں

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق مشہد الرضا قرآن وعترت بین الاقوامی قرآنی نمایش میں مختلف ممالک سے اہل ہنر شرکت کررہے ہیں
ان ممالک میں شام، افغانستان، عراق، پاکستان، هندوستان اور ترکمنستان سے اہل ہنر خطاطی،پینٹنگ میں فن پاروں کے ساتھ شرکت کررہے ہیں۔
گیارہویں بین الاقوامی قرآن و عترت نمایش بدھ تک جاری اور نمایشگاہ روزانہ چھ سے گیارہ بجے تک کھلا رہے گا
خواہشمند حضرات وکیلآباد میں منعقدہ نمایش گاہ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔