بین الاقوامی گروپ: اسلامک سوسائٹی کی جانب سے جشن ولادت امام حسن (ع) میلینیم ہال ایڈیلیڈ میں منعقد کیا گیا

ایکنا نیوز- یوم ولادت امام حسن مجتبی (ع) کے حوالے سے دنیا کے مختلف ممالک میں جشن میلاد منایا گیا۔
آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کے میلینیم ہال میں اسلامک سوسایٹی کے تعاون سے جشن ولادت منایا گیا جسمیں نماز باجماعت کے علاوہ تلاوت قرآن کریم ، منقبت خوانی اور تقریر شامل تھی۔
حجت الاسلام غلام علی حیدری نے سیرت امام حسن پر خطاب میں انکی سیرت پر روشنی ڈالی اور قرآن ناطق کے عمل و کردار کو بہترین نمونہ قرار دیا۔