چینی فنکار: بغیر استاد کے خطاطی اور مبلغ اسلام کا کردار

IQNA

چینی فنکار: بغیر استاد کے خطاطی اور مبلغ اسلام کا کردار

9:56 - June 26, 2016
خبر کا کوڈ: 3501058
بین الاقوامی گروپ: تہران قرآنی نمائش میں شریک چینی خطاط«محمد جمال‌الدین ماجیان» نے بغیر کسی استاد کے خطاطی کا ہنر سیکھا اور اب اس حوالے سے اسلام کی ترویج کی کوشش کررہا ہے

چینی فنکار:بغیر استاد کے خطاطی اور مبلغ اسلام کا کردار


ایکنا نیوز- چوبیسویں قرآنی نمایش میں شریک «محمد جمال‌الدین ماجیان» چین کے علاقے

«نینگ شیا» سے تعلق رکھتا ہے جو اپنے فن پاروں کے ساتھ ایرانی قرآنی نمایش میں میں موجود ہے۔

خط نسخ میں ماہر چینی خطاط نے ایکنا نیوز سے اسلامی ثقافت اور فن کی ترویج کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا : اسلامی فنون کی ترویج میں کوشش مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے اور ہم سب کو اس شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے چین میں خطاطوں کی تعداد بہت کم ہے ۔

چینی خطاط کا کہنا ہے کہ اسلام پھیلانے کا شوق باعث بناہے کہ وہ خطاطی کی طرف رغبت پیدا کرے

انکا کہنا ہے : سال ۲۰۰۷ سے میں نے بغیر کسی استاد کے خطاطی کا مشق شروع کیا اور میرا اصل استاد قرآن مجید ہے۔


محمد جمال‌ا‌لدین کا مزید کہنا ہے کہ خط نسخ اور «جاوه» قلم کے ساتھ خطاطی کرنا میرا مشغلہ ہے۔

چینی خطاط نے امت میں اتحاد کو اہم قرار دیا اور کہا کہ اللہ تعالی آیت ۱۰ سوره حجرات میں فرماتا ہے: «إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ»

لہذا قرآن کے مطابق تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہے اور ان میں مسالک کے نام پر اختلاف پیدا کرنا کسی طور درست نہیں ۔

3510177

نظرات بینندگان
captcha